جہلم

جہلم شہر میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پر فروخت

جہلم: شہر بھر میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پر فروخت جاری، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام کو منافع خور تندور ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خور نان بائیوں کے خلاف مقدمات درج کروانے اورپرائس مجسٹریٹس کو فعال بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھر میں تندور اور ہوٹل مالکان نے نان و روٹی کے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے وصولیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ روٹی اور نان کے مقررہ وزن 100گرام کی بجائے 60 سے 70 گرام اور روٹی کی قیمت 15 کی بجائے 20 روپے، اسی طرح نان کی قیمت 20 روپے کی بجائے 25 روپے وصول کرنی شروع کر رکھی ہے ۔

انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بااثر تندور و ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور صارفین کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کیوجہ سے ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔

صارفین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ٹھنڈے کمروں سے نکال کر روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو چیک کرنے اور حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ سفید پوش، دیہاڑی دار طبقہ اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button