ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئے۔ اشرف چغتائی

جہلم: اشرف چغتائی نے کہا کہ جس شخص نے اپنے حلف اٹھانے کے بعد دین کا مذاق اڑایا ہو اور ملک کی سلامتی اور اس پر جانثار کرنے والے شہداء، ملک کی خاطر قربانیاں دینے والوں کی فوجی املاک، شہداء کی یادگاروں و فضائی دفاع کو کمزورکرنے کی کوشش کی ہو اس سے اب مذاکرات نہیں ہونے چاہئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی اور محب وطن جماعت ہے اس نے صرف ڈیکٹیٹر اور اس کے دور کی مخالفت کی ہے اور بحیثیت ادارہ فوج کی مخالفت نہیں کی اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کبھی بھی ملک دشمن کا ساتھ نہیں دیا۔
اشرف چغتائی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے اور جموریت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ نے جس طرح سے بہت سارے ملکوں کا دورہ کرکے پاکستان کے امیج کو آجاگر کیا ہے۔ اب آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنانے کی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔