
جہلم: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 67 جہلم میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد اور ریٹرننگ آفیسر محمد عمران کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عوام الناس ریٹرننگ آفیسر کے دفتر ایم سی پنڈدادنخان سے کاغذات نامزدگی وصول کر سکتے ہیں اور 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں وصول کیے جائیں گے۔