پنڈدادنخان

ناجائز تجاوزات اور زاہد نرخوں پر فروخت کسی صورت قبول نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان نے پنڈدادنخان شہر کا دورہ کیا، انہوں نے موقع پر ناجائز تجاوزات سمیت زاہد نرخوں پر فروخت کنندگان کو بھاری جرمانے کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی یدایت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عوام کی سہولت کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں اے سی آفس رابطہ کریں، فوری رسپانس دیا جاے گا۔

اے سی پنڈدادنخان نے ریڑھی بانوں سمیت متعدد دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے، سماجی حلقوں نے اے سی کے دورہ کو سراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button