دینہ
جیل سے رہائی، فواد چوہدری 5 فروری کو آبائی گھر لدھڑ دینہ پہنچیں گے

دینہ: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار اپنے آبائی گھر لدھڑ دینہ میں 5 فروری کو پہنچیں گے، فواد چوہدری کی آمد کے سلسلے میں کارکنوں کی کثیر تعداد ان کا شاندار استقبال کرے گی جہاں نکودر چوک سے لدھڑ تک جلوس کی شکل میں لے جایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری جیل سے رہائی کے بعد 5 فروری بروز اتوار کو پہلی بار اپنے آبائی گھر لدھڑ دینہ پہنچیں گے اور نکودر چوک سے لے کر لدھڑ ہاؤس تک جلوس کی شکل میں لے جایا جائے گا ، کارکنوں کی کثیر تعداد فواد چوہدری کا استقبال کرے گی۔
اس سلسلے میں چوہدری فوق شیر باز کا کہنا ہے کہ دینہ اور جہلم کی عوام اپنے قائد فواد چوہدری کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے اور ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔