
دینہ: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے -67جہلم میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری قومی اسمبلی کا نہیں پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنڈدادنخان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی 6 فروی سے 8 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں وصول کیے جائیں گے۔
فواد چودھری کے استعفیٰ منظوری کے بعد این اے 67 کی نشست خالی ہوئی تھی۔ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ این اے 67 سے فواد چودھری الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا اعلان ہوتا ہے تو فواد چودھری صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فواد چودھری، مطلوب مہدی، زاہد شیرازی کے نمائندگان نے کاغذات وصول کرلیے ہیں، 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، ووٹر لسٹین تاحال فائنل نہیں ہو سکیں، نادرا سے ڈیٹا آنے پر فائنل ہوں گی۔
حلقہ این اے 67 جہلم ٹو کی نشست فواد چودھری کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی، این اے 67 میں ضمنی الیکشن 16 مارچ کوہوں گے۔