جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی، سینئر ڈاکٹرز کو اپنا رویہ مزید بہتر بنانے اور مریضوں سے شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سول ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات بارے پوچھا، کئی مریضوں کی عیادت کی۔
انہوں نے مریضوں اور اہل خانہ سے ادویات ٹیسٹ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات بارے بھی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ تمام ٹیسٹ ہسپتال کے اندر سے ہی کروائے جائیں کسی ٹیسٹ کے لیے پرائیویٹ لیبارٹری نہ بھیجا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام سینئر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ اپنا رویہ انتہائی حد تک بہترین بنائیں اور صحت سہولت کارڈ پر زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج یقینی بنائیں۔