جہلم میں ریسکیو شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام

جہلم میں ریسکیو شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے مختار احمد شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ریسکیو شہداء کے دن کے موقع پر ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعیداحمد نے مختار احمد شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعیداحمد نے کہا کہ ریسکیو شہداء نے عوام الناس کی جان ومال کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ مختار احمد شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پائی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس دوران انہوں نے مختار احمد شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button