چیئرمین یونیک ٹریڈنگ کمپنی قطر شیخ عبدالرحمٰن المفتاح کا جہلم کا دورہ

جہلم: چیئرمین یونیک ٹریڈنگ کمپنی قطر شیخ عبدالرحمٰن المفتاح کا دورہ پاکستان، جہلم آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں جہلم چیمبر اف کامرس کے اراکین و بزنس کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

انہوں نے یونیک ٹریڈنگ کمپنی کے برائیٹو پینٹس شو روم ڈھوک جمعہ جہلم کا بھی وزٹ کیا۔

اس موقع پرعمران رفیق سی ای او یونیک ٹریڈنگ کمپنی اور انجم رفیق منیجنگ ڈائریکٹر یونیک ٹریڈنگ کمپنی ، منیجر طیب شریف، ایریا منیجر وقاص، سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری شکیل احمد، خلیل منظور، حبیب منظور، سہیل رضا وغیرہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

برائیٹو پینٹس شو روم کی وزٹ کے بعد عمران رفیق نے جہلم کے ایک مقامی ہوٹل میں معزز مہمان شیخ عبدالرحمٰن المفتاح کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں جہلم چیمبر کے صدر ملک خاور ، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفی، UVG گروپ جہلم چیمبر کے چیرمین راجہ سجاد، سرپرست اعلی راجہ محمد انور، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید ، چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ، شیخ محمد احمد، عمران جنجوعہ اور عمران رفیق اور انجم رفیق کے عزیز و اقارب و کلاس فیلوز نے شرکت کی ۔

جہلم چیمبر کے صدر ملک خاور نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ دی اور عمران رفیق کو چیئرمین قطر پاکستان بزنس ریلیشنز سٹینڈنگ کمیٹی کا سرٹیفکیٹ دیا، چوہدری شکیل احمد نے معزز مہمان کو پاکستان کی روایتی چادر پہنائی ۔

آخر میں میزبان عمران رفیق سی ای او یونیک ٹریڈنگ کمپنی اور انجم رفیق منیجنگ ڈائریکٹر یونیک ٹریڈنگ کمپنی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button