گردونواح کی خبریں

آج میجر اکرم شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

جہلم: آج میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

میجر اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے۔میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر نے1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جس پر قوم کو آج بھی ان پر ناز ہے۔

جنگ کے دوران میجر اکرم شہید نے مشرقی پاکستان کے محاذ پر کمال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے فضائی، آرٹلری اور آرمڈ کے بڑے حملوں کو ناکام بنایا۔ میجر اکرم جوانوں کے ہمراہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا 15 روز تک بہادری سے مقابلہ کرتے رہے۔

اس دوران پاک فوج کی اہم سپلائی لائن پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے میجر اکرم 5 دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کر گئے۔بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر ملک محمد اکرم شہید کو پاک فوج کے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

وہ بنگلہ دیش میں بوگرا کے مقام پر آسودہ خا ک ہیں، میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار جہلم شہر کے عین وسط شاندار چوک سے ملحقہ واقع ہے جہاں سال بھر شہری میجر اکرم شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی یادگار پر تشریف لاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button