عام انتخابات: جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج شام ساڑھے چار بجے اختتام کو پہنچا۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صف اول کے اکثر سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے فارمز جمع کرا دیے، ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے 33 جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ 61 جہلم ٹو سے 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے 40 امیدوار، حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے 37 امیدواروں جبکہ حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے 35 سیاسی پہلوانوں نے لنگوٹ کس کر اکھاڑے میں اترنے کو تیار ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون اور این اے 61 جہلم ٹو میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں ، پہلی مرتبہ ضلع جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرتقریباً150 سے زائد کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے گئے ہیں۔

جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں ان میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری فرخ الطاف، سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، حبا فواد چوہدری، چوہدری فیصل فرید، مرزا سعید محمود بیگ جہلمی، بلال اظہر کیانی، چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور چوہدری ندیم خادم گجر، چوہدری لال حسین شامل ہیں۔

راجہ قاسم علی خان ،پیر حمزہ کرمانی ، برگیڈیئر (ر) مشتاق لِلہ، میجر فیض احمد فیض ،نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان، ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ، پیر عمران حیدر چشتی،راجہ طالب مہدی خان،ابرار حسین،شوکت اقبال مرزا ، محمد اسلم ، مہر محمد فیاض ، راجہ اویس خالد، راجہ یاور کمال، چوہدری تسنیم ناصر اقبال، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، چوہدری بوٹا جاوید، مرزا راشد ندیم ،چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔

کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی،راجہ افتخار احمد شہزاد ،حاجی ناصر محمود لِلہ،پیر عمران حیدر چشتی، راجہ جواد جالپ ،خالد محمود،محمد صدام،مصیب عورہ، نیلوفر ملک ، بیرسٹر تیمور نواز، میجر فیض احمد فیض ، چوہدری نذر حسین گوندل، شعیب رسول کھوکھر ، ملک عبید کھیوڑہ ، انجینئر ملک محمد وارث اعوان ، رضوان احمد ،نئیر سہیل مہدی ، محمد آصف سمیت دیگر نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔

ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button