لندن: طوفان سیاران کے پیش نظر برطانیہ میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی وارننگز جاری کردی گئیں۔
77فعال سیلاب کی وارننگز اور 192فلڈ الرٹس ہیں۔ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وارننگز موجود ہیں، جبکہ شمالی آئرلینڈ میں بھی بارش کی وارننگز ہیں۔ طوفان جمعرات کو پہنچنے پر جنوبی انگلینڈ اور ویلز میں تیز ہوائیں اور تیز بارش لانے کے لیے تیار ہے۔
یہ ہفتے کے آخر میں برطانیہ کے متعدد علاقوں میں سیلاب کا سامنا کرنے کے بعد آیا ہے۔ ماحولیاتی ایجنسی نے عوام پر زور دیا ہےکہ وہ ساحلی راستوں اور گھومنے پھرنے کی جگہوں پر احتیاط برتیں۔ ایجنسی نے سیلابی پانی میں گاڑی چلانے سے اجتناب برتنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف 30 سینٹی میٹر (11 اعشاریہ 8 انچ) بہتا ہوا پانی گاڑی کو حرکت دینے کے لیے کافی ہے۔
بی بی سی کے موسم کے مرکزی پیش کنندہ سائمن کنگ نے خبردار کیا ہے کہ طوفان سیاران کچھ علاقوں میں "مزید سیلاب کا خطرہ لائے گا۔ طوفانی حالات کا امکان ابتدائی طور پر جنوبی انگلینڈ اور چینل آئیلز میں جمعرات کے اوائل میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہے،جو کھلے علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تیز چلنے کاامکان ہیں۔
میٹ آفس کے ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ کرس ایلمنڈ نے بھی خبردار کیا ہے کہ ہوائیں اندرون ملک مزید 50 یا 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ یہ گہرا، کم دباؤ کا نظام برطانیہ کے بیشتر حصوں میں شدید بارش لائے گا، لیکن سب سے زیادہ بارش جنوبی اور مغربی علاقوں میں متوقع ہے۔