جہلم

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی طالبہ نے ادبی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی طالبہ نے عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ ادبی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اساتذہ اور والدین کے سر فخر سے بلندکر دئیے، عوامی و سماجی حلقوں نے طالبہ کی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے نعت و قرات اور تقریری مقابلے راولپنڈی ڈویژن میں مختلف کالجز میں منعقد ہوئے ، جس میں پاکستان کے تاریخی شہر جہلم کے سرکاری کالجز کی طالبات نے ہمیشہ سے اپنی اعلیٰ ظرفی کا مثالی نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا۔

اسی طرح ایک بہت بڑا اعزاز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی سال دوم کی طالبہ عنبر مشتاق جو کہ نہایت ہی شعلہ بیان مقرر ثابت ہوئیں انہوں نے عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں اپنا جوہر منواتے ہوئے ڈویژن میں پہلی پوزیشن جبکہ اسی کالج کی سال دوم کی طالبہ مریم نے قرآت کے مقابلوں میں ڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرتے ہوئے سر فخر سے بلند کر دیا۔

ایسے موقع پر جہلم کے غیور عوام اور عوامی و سماجی حلقوں نے طالبہ کی قابلیت کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہرکی کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ طلباء و طالبات کو مزید بہترین تربیت دیتے ہوئے ہر میدان میں جیت حاصل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button