میلادِ رسول ﷺ ہی اتحاد و امن کی بنیاد ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میلا دِر سول ﷺ ہی اتحاد و امن کی بنیاد ہے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دینی جذبے کے تحت جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے ساتھ ساتھ قوم تفریق کی دیوار گرا کر محبت کے پل بنائیں۔
معروف سماجی و سیاسی شخصیت نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکا ء با وضوہو کر آئیں اور درود ِپاک کا ورد جاری رکھیں جشن عید میلا دالنبی ﷺ کا جلوس 12 ربیع الاول کی صبح مدرسہ انجمن تعلیم السلام شمالی محلہ جہلم سے شروع ہوگا ، اور میں خود جلوس کی قیادت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آنحضو ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا کو انسانیت اور انصاف کی نعمتیں ملیں رحمتوں کے دروازے کھلے، ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے، دنیا میں نبی آخرالزمان ﷺ کی تشریف آوری سے نور کی آمد ہوئی عالم ارواح میں اللہ تعالی نے اپنے انبیاء کی محفل سجا کر اپنے پیارے محبوب نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آمد کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ انسانیت کیلئے سراپا رحمت بن کر تشریف لائے آپ کے عمل کا ہرلمحہ قیامت تک آنے والے انسانوں کیلئے نویدِ ہدایت ، فلاح و کامرانی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔