پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن

پنڈدادنخان: راولپنڈی کے معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن (گولڈ میڈلسٹ) چیف کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ جن کا تعلق وادی نمک کھیوڑہ سے ہے نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کان نمک کھیوڑہ پوری دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے۔ یہاں سے پورے دنیا میں نہ صرف نمک سپلائی کیا جاتا ہے بلکہ ہزاروں کے حساب سے نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ملکوں سے سیاح سیر و تفریح اور کان دیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں اسی طرح سوڈا ایشن ICI فیکٹری کھیوڑہ بھی ایشیاء کی سب سے بڑی فیکٹری ہے۔سیمنٹ،جیم اور مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی مٹی غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے اور ملکی دفاع میں قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائداعظم کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کا تعلق بھی پنڈدادنخان سے ہے اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی یہ علاقہ البیرونی کا مسکن رہا ہے، اس علاقے میں نندنا کے مقام پر قلعہ کی تعمیر البیرونی کی ایک قیمتی یاداشت ہے۔

ڈاکٹر راجہ مہدی حسن اور علاقہ بھر کی عوام وکلاء ڈاکٹرز، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ لوگ صحافی تنظیموں نے چوہدی پرویز الہی وزیراعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے جس طرح انہوں نے مری، تلہ گنگ وزیر آباد،تونسہ اور کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہماری پسماندہ تحصیل بھی ترقی کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button