جہلماہم خبریں

انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم: اشتعال انگیز تقریر کرنے پر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر محمد علی مرز ولد مرزا ارشد سکنہ مشین محلہ نمبر 1 کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا کون ہیں اور انھیں کیوں گرفتار کیا گیا؟
پولیس ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی تقریر کے دوران مختلف فرقہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے خلاف اشتعال انگیزی کی ہے اور تقریر کے دوران لوگوں کو قتل پر اکسایا ہے۔

انجینئر محمد علی مرزا نے اپنے بیان میں دعوت اسلامی کے امیر الیاس قادری اور تحریک منہاج القران کے امیر طاہر القادری کا نام لے کر لوگوں کو اشتعال دلایا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کر کے تھانہ سٹی کے تفتیشی سب انسپکٹر ساجد محمود کی مدعیت میں 153 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button