تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں کی خوش دامن انتقال کر گئیں

پنڈدادنخان: صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں کی خوش دامن اورحافظ محمد اسلم، چوہدری اصغر آرائیں، چوہدری اکبر آرائیں کی والدہ ماجدہ ہرن پور میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ہرن پور میں ادا کی گئی۔ سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز ، ڈویژنل یونین کے سابق صد ر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب سینئر صحافی یو نس شہباز، الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، چیئر مین سید اختر علی شاہ بخاری، نائب صدر نور محمد لِلہ ،ملک فاروق اعظم، سینئر صحافی شجاع احمد لنگاہ، سینئر نائب صدر بار ایسویسی ایشن شکیل شیراز ایڈووکیٹ، سینئر صحافی عبداللہ عاصم ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،عابد قریشی، صفر علی خان ،مدثر کھوکھر،چوہدری اعجاز محمود ، اطہرعمران، راجہ ندیم جنجوعہ، وسیم وصی ، عمر شہزاد، محمد جاوید یعقوب بلوچ، نوجوان صحافی سلیمان شہباز اور تحصیل پنڈدادنخان کے صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران و اراکین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے سینئر صحافی چوہدری اختر آرائیں سمیت غمگین خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔