دینہ

حضور اکرم ﷺ کی ولادت عالم انسانیت کے لیے قابل فخر ہے۔ مفتی محمد اقبال چشتی

دینہ: حضور اکرم ﷺ کی ولادت عالم انسانیت کے لیے قابل فخر ہے آقا کریم ﷺ کی ذات مبارکہ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے، نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تاجدار ختم نبوت بنا کر اورہمیں آپ کا امتی بنا کر ہم پر عظیم احسان کیا ہے ، نبی کریم ﷺ کا امتی ہو نا ہمارے لیے بڑی فخر کی بات ہے آپ کے حُسن اخلاق سے دشمن بھی آپ کی تعریف کرتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر رویتِ حلال کمیٹی مفتی محمد اقبال چشتی خطیب اعظم لاہور نے مرکزی جامع مسجد بلال و جامعہ سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ دینہ میں جلسہ جشن میلاد مصطفیٰ و ذکر امام حسن مجتبیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا کی آمد دنیا میں تشریف آوری سے دنیا کو انسانیت اور انصاف کی نعمتیں ملیں اور رحمتوں کے دروازے کھلے ، ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے آپ خوش قسمت لوگ ہیں جو حضور ﷺ کے منصب رسالت و ختم نبوت کے تحفظ کے لیے شہر شہر پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ پورے عالم اسلام کریم آقا کی پیدائش پر خوشیاں مناتا ہے جو ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علم کے بارے میں تمام لوگ استاد کا احترام کریں، جامعہ سیدہ زینب ایک بہت اچھا ادارہ ہے جس کو پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، عرصہ 26 سال سے یہ ادارہ دین کے لیے خدمت میں مصروف ہے جس میں ابھی بھی 200 بچیاں اور 150 بچے حفظ اور ساتھ درس نظامی کر رہے ہیں یہ اتنا بڑا سسٹم چلا رہے ہیں جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ، اطاعت رسول راہ نجات، اسوہ حسنہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنما کرتا ہے اطاعت رسول پر عمل پیرا ہونے والے اللہ کے دوست اعلی مقامات پر فائر ہو جاتے ہیں۔

تقریب سے صاحبزادہ نجیب احمد رحمانی، صاحبزادہ عثمان غنی، قاری محمد بلال، ناصر سلطانی، علامہ محمد عارف، ذوالفقار احمد مغل، محمد عارف خان، مولانا فضل حق، علامہ نجم الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button