پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پنڈدادنخان کے گاؤں ہرن پور میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والی خاتون عدالت پیش، خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے گاؤں ہرن پور میں تین معصوم بچیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی سگی ماں یاسمین کو تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے یاسمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ یاسمین کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یکم جنوری کو گھریلو ناچاقی پر نواحی گاؤں ہرن پور میں سگی ماں نے مبینہ طور پر اپنی تین معصوم بچیوں کو چھری سے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور خود کو زخمی کرکے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی، یاسمین نامی عورت کے خلاف قتل اقدام خودکشی کا مقدمہ درج ہے جبکہ افسوسناک واقعہ پر سینٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی ، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button