جہلم
جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی محمد امجد ضیاء انتقال کر گئے

جہلم پریس کلب کے بانی ممبر معروف سینئر صحافی محمد امجد ضیاء قضائے الٰہی سے وفات پاگئے، مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ پنڈی موڑ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، رفاعی، فلاحی، صحافتی، مذہبی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محمد امجد ضیاء کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔