جہلماہم خبریں

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع جہلم کے اساتذہ سراپا احتجاج

جہلم: سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ سراپا احتجاج، پے اینڈ سروس پروٹیکشن نہ ملنے پر اساتذہ جہلم پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج کرتے رہے۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف سکولز کے اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے باوجود حکومت پنجاب ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ 5 سال قبل اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دی جائے 5 سال سے حکمران عمل درآمد کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 سال کی سروس کو رد کیا جارہا ہے جو اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button