جہلم

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبرز اور عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جہلم: جہلم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن 2022-23 کے نومنتخب ایگزیکٹوممبرزاورعہدیداران کی رنگا رنگ تقریب حلف برداری کاانعقادکیاگیا، مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میں جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدرملک خاورشہزاد،سینئرنائب صدر مظہراکرام،نائب صدرحافظ غلام مصطفیٰ اورایسوسی ایٹ کلاس ،کارپوریٹ کلاس کے منتخب ممبران نے حلف اٹھالیا، اس تقریب کی صدارت راجہ محمدانور سرپرست یووی جی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی شمشاد حسین ڈارتھے۔

اسٹیج پر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یوی سی جی گروپ کے چیئرمین راجہ سجاداختر،حاجی سعیداحمدچوہدری وائس چیئرمین(یو وی جی)، سابق صدرعمرمشتاق برگٹ تھے، اس تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرکوثرناہید انور نے سرانجام دیئے۔

پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا شمشادحسین ڈار نے کارپوریٹ کلاس کے نومنتخب ایگزیکٹوممبرز ملک خاورشہزاد، شبیراحمد، راجہ وقاص محمود،راجہ اعجازاحمد، وقاراحمد، آفتاب ساہی اورایسوسی ایٹ کلاس کے حافظ غلام مصطفیٰ، ملک غلام رسول، تیمورعلی، زین العابدین، میاں محمدادریس، راناشاہد، مصدق حسین سے حلف لیا جبکہ نومنتخب صدر ملک خاورشہزاد ، مظہراکرام سینئرنائب صدراور حافظ غلام مصطفیٰ نائب صدر سے بھی مہمان خصوصی شمشادحسین ڈارنے حلف لیا۔

اس موقع پرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کوعوامی حلقوں نے گلے میں پھولوں کے ہارپہنائے پتیا ںنچھاورکیں۔ ڈھول کی تھاپ پرمبارکباد پیش کی۔اس کے بعد جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پرمختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کوشیلڈز دی گئیں ،ریٹائرڈہونیوالے ایگزیکٹوممبرزکوبھی شیلڈز دی گئیں۔

صدرعمرمشتاق برگٹ نے ایگزیکٹوممبروچیئرمین میڈیاسٹینڈنگ کمیٹی کودستاویزی فلم ،میگزین کی بروقت اشاعت اورممبرشپ میں اضافے کے علاوہ دیگرامورمیں انکی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں ایک اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button