جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کی تعلیمی معافی کے اختیارات ریجنل ڈی آئی جیز کو تفویض

جہلم: قیدیوں کی تعلیمی معافی کے اختیارات ریجنل ڈی آئی جیز کو تفویض ، ایسے کیسز آئی جی جیل خانہ جات کو بھیجے جاتے تھے جو کہ ایک طویل طریقہ کار تھا ،زیر التواء تمام کیسز ریجنز کو واپس کئے جار ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے جہلم سمیت صوبے بھر کے تمام اہل سزا یافتہ قیدیوں کی تعلیمی معافی کے حوالے سے اپنے اختیارات ریجنل ڈپٹی انسپکٹرز جنرل کو تفویض کر دیئے ہیں۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ پہلے تعلیمی معافی کے کیسز انسپکٹر جنرل کو بھیجے جاتے تھے جو کہ ایک طویل طریقہ کار تھااور قانونی معافی میں غیر معمولی تاخیر ہوتی تھی، اس عمل کو ہموار اور تیز کر نے کیلئے اب ریجنل ڈی آئی جیز کو اختیار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل ڈی آئی جیز کی سربراہی میں کمیٹیاں ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں سپرٹنڈنٹس جیل کی طرف سے جمع کرائے گئے کیسز کی چھان بین کے لیے اجلاس کریں گی اور پاکستان پر یزنز رول 1978 کے ترمیم شدہ قاعدہ 215 کے تحت تعلیمی معافی دینے کی سفارش کر یں گی۔ متعلقہ ڈی آئی جی کو مکمل کیس پیش کر یں گی اور انس پکٹوریٹ کی مشابہت پر مناسب اکاؤنٹنگ سسٹم ر جسٹر تیار کیا جائے گا اور اسے برقرار رکھا جائیگا اور معائنہ کے دوران چیک کیا جائے گا۔

آئی جی نے کہا کہ انس پکٹوریٹ کے پاس زیر التواء تمام کیسز کو پالیسی کے مطابق نمٹانے کے لیے تمام ریجنز کو واپس کیا جارہا ہے۔ قیدیوں اور جیلروں کی فلاح و بہبود کے لیے پنجاب جیل خانہ جات فاؤنڈیشن کو بھی فعال کیا جار ہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button