جہلم

نومنتخب نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوجے سی سی آئی کے وفد کی مبارکباد

جہلم: نومنتخب نائب صدرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی مبارکباد، نائب صدرجے سی سی آئی حافظ غلام مصطفیٰ کومبارکباد دینے والے اس وفد میں سابق صدرجے سی سی آئی شکیل احمدچوہدری، سابق صدرجہلم جے سی سی آئی عمرمشتاق برگٹ،چوہدری سہیل عزیز،حاجی زاہدحسین، حافظ مقصودشفیق، زاہدعمران چوہان ودیگرشامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2022-23 میں منتخب ہونیوالے نائب صدرحافظ غلام مصطفیٰ کوانکی رہائشگاہ پرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائدین اوراراکین پرمشتمل ایک وفد نے مبارکباد پیش کی انہیں پھول پیش کئے۔

اس موقع پرشکیل احمد چوہدری، عمرمشتاق برگٹ،حاجی زاہد حسین، چوہدری سہیل عزیز، راجہ سجاداختر، زاہدعمران چوہان ،حافظ مقصود شفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی محبت اورکاوشوں سے اللہ تعالیٰ نے جوآپکو عزت بخشی ہے اورجس منصب سے نوازاہے یہ رب کریم کاخاص کرم ہے ہمیں امید ہے کہ آپ نائب صدرکے منصب پر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں گے اوربزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیں گے ، جس مقصد کیلئے آپ کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نائب صدرحافظ غلام مصطفیٰ نے تمام دوستوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں آپکی محبتوں کامقروض ہوں انشاء اللہ آپ کے اعتماد پرپورااتروں گا،میں شکیل احمدچوہدری اورچوہدری سہیل عزیزکاممنون ہوں کہ جنہوں نے میری انتخابی مہم میں ہرلمحہ میری رہنمائی کی۔آج آپ نے میری جیت کی خوشی میں ایک بارپھرمیرادل جیت لیا کہ آپ میرے گھر تشریف لائے اورمجھے عزت بخشی۔

اس موقع پر پروفیسر عزیر الحسن، حافظ خلیل اظہر، عمیر مصطفیٰ، حاجی خاور ڈار، آفتاب حسین، حاجی محمد اسماعیل و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button