جہلم

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہلم کا ایک اور اعزاز، بی ایس کامرس کلاسز کے اجراء کا این او سی جاری

جہلم: ضلع جہلم کی عظیم درسگاہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بلال ٹاؤن جہلم کاایک اوراعزاز،پرنسپل طارق عزیز کی پُرخلوص کاوشو ں سے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ادارہ ہذا میں 4 سالہ بی ایس کامرس کلاسز کے اجراء کا این او سی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک طویل جدوجہد کے بعد آخر کارہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بلال ٹاؤن جہلم میں بی ایس کامرس کی کلاسز کے اجراء کااین اوسی جاری کرکے جہلم اورگردونواح کے طلباء طالبات کے دل جیت لئے ،یہ کامیابی ادارہ ہذاکے اساتذہ کی کاوشوں کاثمر ہے ان اساتذہ میں صلاح الدین ،حمادرضا اعوان ودیگرشامل ہیں جبکہ کلیدی کردارپرنسپل طارق عزیز کاہے۔

اس کامیابی پر معززین شہر اورطلباء وطالبات نے خوشی کااظہارکیا کہ ضلع جہلم کے سرکاری کامرس کالج میں بی ایس کامرس کی کلاسز کااجراء جہلم کی اہم ترین ضرورت تھی،عوام نے رئیس ادارہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے مبارکباد دی جبکہ شہر کی عوامی سماجی وکاروباری تنظیموں نے بھی پرنسپل طارق عزیز کوخراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button