جہلم

سکول کونسل تشکیل نہ دینے پر روٹس اکیڈمی سکول جہلم سیل، بھاری جرمانہ عائد

جہلم: سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر روٹس اکیڈمی سکول مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو سکول کونسل تشکیل نہ دینے پر سیل کر دیا۔

سی ای او سیف اللہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر مشین محلہ نمبر 3 میں روٹس اکیڈمی سکول کو سکول کونسل تشکیل نہ دینے پر سیل کر دیا گیا بلکہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے کہا کہ ضلع بھر میں جن سکولوں میں سکول کونسل نہیں تشکیل دی گئی ان کو بھی سیل کر دیا جائے گا اور جرمانہ بھی کیا جائے گا اور جب تک یہ سکول کونسل تشکیل نہیں دیں گے تب تک یہ سکول سیل رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button