پنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں ہونے والے حادثے کا ملزم ڈمپر ڈرائیور گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں ہونے والے حادثے کا مرکزی ملزم ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں ڈمپر ڈرائیور کی غلطی سے ایک بہت بڑا سانحہ پیش آیا، ڈمپر نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا اور ملزم ڈمپر ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا۔

ایس ایچ او ظہیر الدین بابر کی قیادت میں تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کو اس کی غلطی اور لاپرواہی کی قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button