جہلم

دل کے امراض میں مبتلا مریض موسمی اثرات سے بچیں۔ ڈاکٹر جواد بخت کیانی

جہلم: دل کے امراض میں مبتلا مریض موسمی اثرات سے بچیں، دل انسانی زندگی کا اہم جزو ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں دل کے مریضوں کو چیک کرنے کے لئے ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ امراضِ قلب کے ا سپیشلسٹ ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دل کے امراض میں مبتلا مریض موسمی اثرات سے بچیں اور ہوٹلوں کے کھانے اور بیکری سے تلی ہوئی اشیاء خرید کر نہ کھائیں، اپنا بلڈ پریشر چیک کرواتے رہیں، ڈاکٹر کی ہدایت پر تجویز کی گئی ادویات کو وقت پر استعمال کریں۔

ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت دل کے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے، ای سی جی مشین ، بلڈ پریشر کو چیک اور فوری طور پر علاج شروع کر دیا جاتا ہے، اس لئے دل کے مرض میں مبتلا مریض کوئی کوتاہی نہ برتیں بلکہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت علاج ہونے کے بعد مریض صحت یاب ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button