جہلم

برصغیر کے خمیر میں عشق رسول ﷺ کی خصوصی تڑپ موجود ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے یوم عشق رسول کے موقع پر شہید ناموس رسالت غازی ملک ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری 2011ء کو شہید ناموس رسالت غازی ملک ممتاز حسین قادری نے عشق رسول ﷺ کی ایک ان مٹ داستان رقم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غازی ملک ممتاز حسین قادری کے عشق رسول ﷺ نے نوجوانوں کو مادہ پرستی سے نکال کر شاہراہِ مدینہ منورہ پر گامزن کر دیا تھا۔ آج دنیا کے کونے کونے میں نوجوانانِ اسلام عہد صحابہ رضی اللہ عنہم کا شہرہ آفاق نعرہ لبیک یا رسول اللہﷺ ” لگا کر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا جو دم بھرتے ہیں اس کے پیچھے غازی ممتاز حسین قادری کی لازوال قربانی کی حرارت موجود ہے۔ بر صغیر کے خمیر میں عشق رسول ﷺ کی خصوصی تڑپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید کا کردار بالیقین حضرت غازی علم الدین شہید کے کردار کا عکس جمیل ہے۔ غازی علم الدین شہید کے عشق رسول ﷺ نے تحریک پاکستان میں قوت پیدا کی تو قیام پاکستان کی منزل حاصل کی گئی۔ آج غازی ممتاز حسین قادری شہید کے جذ بہ عشق رسول ﷺ سے نظام مصطفی ﷺ کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button