جہلم

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ملک خاور شہزاد نے چارج سنبھال لیا

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدرملک خاورشہزادنے چارج سنبھال لیا، سابق صدرعمرمشتاق برگٹ، یووی جی گروپ کے چیئرمین راجہ سجاداختر، وائس چیئرمین الحاج چوہدری سعیداحمد اور ممبرایف پی سی سی آئی شکیل احمدچوہدری نے ان کااستقبال کیا، اس موقع پر نومنتخب سینئر نائب صدر مظہر اکرام اور نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2022-23 میں نومنتخب صدر ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ نے اپنی ذمہ داریوں کاچارج سنبھال لیا۔

یکم اکتوبر2022 کوسیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہ زیب خان کی موجودگی میں سابق صدرعمرمشتاق برگٹ نے اپنی ہم منصب نومنتخب صدر ملک خاور شہزاد کو صدر کا چارج دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میرا ہر طرح کا تعاون نومنتخب صدر و دیگر عہدیداران کے ساتھ ہوگا اور ہم مل کرایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر ملک خاور شہزاد نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت کی جوذمہ داری سونپی گئی ہے میں اس کے ساتھ مکمل انصاف کروں گا اور اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مفاد اوربہتری کیلئے اقدامات اٹھاؤں گا اور سابق صدر میرے شانہ بشانہ ہوں گے۔

اس موقع پر شمشاد ڈار اور سابق سینئر نائب صدر اظہر ڈار، سابق صدر عرفان لطیف قریشی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button