سوہاوہ کی سنی گئی، سی او میونسپل کمیٹی نے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی شروع کروا دی

سوہاوہ کی سنی گئی، چیف میونسپل آفیسر سوہاوہ اظہر مجید کا چارج سنبھالتے ہی شہریوں کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کام نہ کرنے والوں کی سرزنش، شہر سے تجاوزات کے خاتمے سمیت شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے خود مانیٹرنگ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر قابل محنتی اور فرض شناس چیف میونسپل آفیسر اظہر مجید نے میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھالتے ہی فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اپنی نگرانی میں شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی شروع کروا کر شہریوں کے دل جیت لیے، گزشتہ چند عرصے سے شہری پانی کی فراہمی سے محروم تھے جس پر فرض شناس میونسپل آفیسر اظہر مجید کو ایک بار پھر سوہاوہ تعینات کیا گیا۔
انہوں نے چارج سنبھالتے ہی فوری طور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے واٹر سپلائی عملے کے ساتھ میٹنگ کی اور پانی کی عدم فراہمی پر عملے کی سرزنش کرتے ہوئے واٹر سپلائی سکیموں کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے انفورسمنٹ انسپکٹر شہزاد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سروس روڈ سمیت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن کا حکم دیا جس کے بعد شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ شروع کیا۔
چیف میونسپل آفیسر اظہر مجید اس سے قبل بھی میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں تعینات رہے اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جس کے بعد شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، ایک بار پھر سی او ایم سی اظہر مجید نے چارج سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر واٹر سپلائی سکیموں کو فنکشنل کیا جس پر اہلیان سوہاوہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ اظہر مجید کی سابقہ تعیناتی کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر انہوں نے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن کی کوئی گنجائش نہ رکھی تھی جس کی وجہ سے ان کا سیاسی طور پر تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے مافیا کی طرف سے ان کا تبادلہ کروایا گیا تھا۔