جہلم

جہلم کی غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، کرش پلانٹس سیل، 7 لاکھ روپے جرمانہ

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کی غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم، اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامربٹ، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حاکم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک دولت میں واقع 7 کرش پلانٹس سیل کر دیئے جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے جس کے باعث سموگ سے بچاؤ اور اس کی وجہ بننے والی تمام سرگرمیوں پر 3 ماہ کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button