جہلم

پراپرٹی کی خرید و فروخت کی سرکاری فیسوں کا نیا شیڈول جاری

جہلم: پراپرٹی کی خرید و فروخت کی سرکاری فیسوں کا نیاشیڈول جاری کر دیا گیا، اب زمین کی قیمت کا 20 اعشاریہ 5 فیصد بطور سرکاری فیس ادا کرنا ہوگی۔

3 فیصد اشٹام ڈیوٹی، 1 فیصد تحصیل کونسل فیس، 10 اعشاریہ 5 فیصد خریدکنندہ ایف بی آر فیس اور 6 فیصد فروخت کنندہ ایف بی آر فیس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ حکومت پاکستان نے اسٹام پیپرز کی مالیت میں 300 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ پاکستان نے 3 گنا اضافے کے بعد 1200 والے اسٹام پیپر کی قیمت بڑھا کر 3000 روپے کردی ہے (پورے 1800 کا اضافہ)، 500 والے اسٹام پیپر کی مالیت بڑھا کر 2000 روپے کر دی گئی ہے۔

بیان حلفی وغیرہ کے لیے استعمال ہونے والے 100 روپے مالیت کے اسٹام پیپر کو ختم کر کے اب کم سے کم مالیت کا اسٹام پیپر 300 روپے کا ہوگا۔ اسٹام فروش کے اخراجات مثلاً، لائسنس فیس، رجسٹریشن فیس،کاغذ،بل بجلی، انٹرنیٹ، پرنٹنگ، دکان کا کرایہ اور بچت وغیرہ اس مالیت میں شامل نہیں وہ اس کے علاوہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button