جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سہیل بشیر ولد محمد بشیر سکنہ دینہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم انتصار احمد ولد حاجی بشیر کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجا ئز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس نے ملزمان شوکت ولد محمد خان اورالحیات ولد محمد حیات کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور رائفل 12 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ نمبر 159/17 بجرم 11PITRO کا ملزم گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجا ئز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شجاعت ولد شفاقت اور جاوید اقبال ولد خوشی محمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے بندوق 12 بور اور پمپ ایکشن معہ راونڈز برآمد کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button