جہلم

جہلم کا پوش علاقہ بلال ٹاؤن غلاظت اور گندگی سے لبریز، شہریوں کا جینا اجیرن

جہلم کا پوش علاقہ بلال ٹاؤن غلاظت اور گندگی سے لبریز ، چاروں سو گندے بدبو اور تعفن زدہ گٹروں سے ابلتے پانی کے تالاب ، گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن سانس کی بیماریوں کو دعوت دینے لگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کلین اینڈ گرین پنجاب بری طرح فلاپ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کی انتظامیہ کی غفلت اور ہٹ دھرمی کے سبب بلال ٹاؤن جسے شہر کا پوش علاقہ گردانا جاتا تھا غلاظتی کالونی کا روپ دھار چکی ہے ، کالونی کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر پہاڑ نما ٹیلے لگے ہوئے ہیں ، مگر میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی آنکھوں پر سبز پٹی بندھی ہوئی ہے جبکہ بلال ٹاؤن میں گٹروں سے نکلنے والے غلاظتی پانی نے شہریوں کا جینا اجیرن بنا رکھا ہے۔

بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلال ٹاؤن میں تعینات سینٹری ورکروں کو بلا ل ٹاؤن کے گلی محلے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گندگی کے ٹیلوں سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button