پنڈدادنخاناہم خبریں
صوبائی وزیر علی اصغر ساہی کا پنڈدادنخان کا دورہ، للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: للِہ جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبہ، صوبائی وزیر مواصلات علی اصغر ساہی کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ، زیر تعمیر سڑک کا جائزہ اور انٹرچینج پر بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا، صوبائی وزیر مواصلات نے دورے کے دوران زیر تعمیر للِہ تا جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبے پر للِہ انٹرچینج پر بریفنگ لی۔
صوبائی وزیر مواصلات نے للِہ انٹر چینج تا بھیلووال تک منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایف ڈبلیو او احکام ان کے ہمراہ تھے۔
للِہ جہلم روڈ ڈیلول کیرج وے منصوبہ پر کام میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے اور 22 کلو میٹر کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہو رہا ہے۔ سماجی حلقوں نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔