پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس کا پاکستان انڈیا میچ پر لگے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 11 قمار باز گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کا پاکستان انڈیا کرکٹ میچ پر لگے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 11 کس قمار باز گرفتار رقم برآمد، ہمارے بچے بازار سے دودھ خریدنے گئے پولیس نے جوا کے الزام میں پکڑ کر ہتھکڑیاں لگا دی۔ والدین کا پولیس پر الزام

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ثاقب سنوکر کلب چوک خواجگان پنڈدادنخان ریڈ کیا جہاں پر 11 قمار باز ثاقب، وسیم عباس، عقیل، محمد رمضان، محمد جواد، تنزیل شمشاد، حسن رضا، حوادالرحمن، علی شان، قاسم علی اور ناصر کو پاکستان بمقابلہ انڈیا کے کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 58950 روپے، 1 عدد LED، موبائل فونز 10 عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دو کم عمر لڑکوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم غریب آدمی ہیں ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے جو بازار سے دودھ خریدنے گئے تھے جہاں پر پولیس نے کارروائی کی اور جوا کے الزام میں ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا ہم انتہائی غریب آدمی ہیں ہمارے بچے بے گناہ ہیں انہیں انصاف دیا جائے۔
پنڈدادنخان پولیس کا پاکستان انڈیا میچ پر لگے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 11 قمار باز گرفتار
اس حوالہ سے موقف لینے کے لیے پی آر او جہلم پولیس اور ایس ایچ او پنڈدادنخان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button