
سوہاوہ: اینٹی نارکوٹکس فورس کی ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ پر بڑی کارروائی، دوران تلاشی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ پر ایک ہونڈا سیویک گرے کلر گاڑی نمبر HU-661 ماڈل 2004ء کو روکا دوران تلاشی گاڑی کے دروازوں کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جو کہ ملزم نے خفیہ طور پر چھپا رکھی تھی۔
دوران تلاشی 20 کلو 400 سوگرام چرس، 7 کلو200 گرام افیون بر آمد ہوئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم محمد قدیر سکنہ پشاور کو اپنی تحویل میں لیکر خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس دینہ میں مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔