سوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، رکشہ اسٹینڈ کی منتقلی

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، رکشہ سٹینڈ کی منتقلی، فلٹریشن پلانٹ کی بحالی سمیت بازار کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ایم او ائی سہیل اشرف اور انکروچمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد اور دیگر عملے کے ہمراہ سوہاوہ شہر کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا اور سوہاوہ مین چوک بلاک رہنے کی جو مین وجہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ تھی اس کی منتقلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور اسے فوری طور پر جی ٹی روڈ کے دوسری طرف منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے نجی این جی او کی جانب سے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے حوالے سے سینٹری انسپکٹر کو شہر میں میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button