دینہ
مسلم ہینڈز کی جانب سے دینہ میں فری میڈیکل موبائل کیمپ کا انعقاد

دینہ: اقبال ٹاؤن آفریدی ہاؤس میں فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کی جانب سے فری میڈیکل موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر جنید اور لیڈی ڈاکٹر نے بچے بڑے اور خواتین کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی۔
اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیت ماجد آفریدی نے فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کیا کہا کہ فری میڈیکل موبائل کیمپ یہاں کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اور مسلم ہینڈز اور مرزا کامران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایریا منیجر کامران مرزا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد ہی خدمت ہے اور ہم دن رات عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں اور ضلع جہلم میں 12 سے زائد فری میڈیکل موبائل کیمپ لگا رہے ہیں جس میں سیکٹروں لوگوں کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔