
جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور ضلع کے پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ کے بعد ASI محمد اسلم مرحوم اور دیگر جہلم پولیس کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آپ کے پاس اختیارات اللّٰہ پاک کی طرف سے امانت ہیں اس میں خیانت نہ کریں، ایف آئی آر کے اندراج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز میں پولیس اجلاس کا انعقاد،
اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور ضلع کے پولیس افسران کی بڑی تعداد کی شرکت،
تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول pic.twitter.com/mfQHiP5xh9
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) March 5, 2023
انہوں نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اس کے بدلے آپ سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔