جہلماہم خبریں

جہلم سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں دریائے جہلم سے برآمد

جہلم (عامر کیانی + محمد امجد بٹ) دریائے جہلم سے ملنے والی دو لاشوں کا معمہ حل ہوگیا، دونوں لاشیں لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی ہیں، اہل خانہ کی تصدیق کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ سلیمان پارس کے رہائشی احمد علی اور نعلین عباس جمعہ کے روز گھر سے موٹر سائیکل پر سوار نکلے اور واپس نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کر دی، پولیس نے بھی مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔

گزشتہ روز ریسکیو 1122کی اہلکاروں کی جانب سے دریائے جہلم سے دو نعشیں ملنے پر اہل خانہ کو تصدیق کیلئے بلایا گیا جہاں لواحقین نے شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہمارے لڑکے نہیں ہیں جس کے بعد دونوں لڑکوں کی شناخت معمہ بن گئی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد تک لواحقین نے لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے علاقے میں ایک بے چینی سے کیفیت طاری ہوگئی۔ تقریباً 18 گھنٹوں بعد پولیس نے ایسی نشانیاں دکھا دی جس کے بعد لواحقین نے لاشوں کی تصدیق کر دی۔

دونوں لڑکوں کی لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کر دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ پیر کے روز 1 بجے محلہ سلیمان پارس میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دونوں بھائیوں کی میتوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

احد علی اور نعلین عباس جو آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور غریب ماں باپ کا واحد سہارا تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button