بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، عبدالغفور چوہان

جہلم: یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں ضلع جہلم کے تمام اداروں ریسکیو 1122، محکمہ سوشل ویلفیئر سول ڈیفنس محکمہ تعلیم المرکز کونسل تنظیم خیر الناس اس کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھرپور حصہ لیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد مطاہر آمین وٹو اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ تھے۔
اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار وومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین، صدر سعید احمد ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد وہ مین ونگ کے صدر فرزانہ چوہدری، محمد اجمل، چوہدری بلال، محمد اسماعیل، حافظ خلیل احمد، محمد انور نے حصہ لیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا، بھارت نے آج تک ہمارے کشمیری بہن بھائیوں سے انصاف نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں، پاکستانی عوام نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے اور حکومتی وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں جاکر مسئلہ کشمیر اجاگر کرے، کشمیری بہن بھائی اپنے آپ کو اکیلا کبھی مت سمجھیں، پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔