پنڈدادنخان

کشمیر پر کسی قسم کی سودا بازی پاکستانی قوم کو قبول نہ ہو گی۔ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری

پنڈدادنخان: زندہ قومیں اپنی شہہ رگ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیر پر کسی قسم کی سودا بازی پاکستانی قوم کو قبول نہ ہو گی، اب تک کشمیر کی تین نسلیں الحاق پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے پی ایس اے میونسپل کمیٹی حضرت سلطان باھو ٹرسٹ اور دیگر مذہبی جماعتوں کے اشتراک سے نکلنے والی احتجاجی ریلی سے یادگار شہداء پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارت کی ظالم فوج نے مظلوم کشمیریوں کے خون سے کشمیر کو لہو لہان کر رکھا ہے مگر اقوام متحدہ اور مغربی ممالک مسلم دشمنی کے باعث خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں۔

انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسلم قوم کے جذبات مجروح کرنے پر سویڈن حکومت سمیت ڈنمارک حکومت کی بھی مذمت کی۔

احتجاجی ریلی سے اکبر خان سمرہ بھائی عبدالحفیظ ساقی چوہدری امتیاز پنجوتھہ مولانا خضر حیات اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر پشاور سانحے میں شہید ہونے والے افراد اور پاک فوج سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بے لوث قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button