جہلم
انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر بابر سلہری کے بھائی انتقال کر گئے

جہلم: انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر بابر سلہری کے بھائی عاقب سلہری کینیڈا میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے، آج ان کے شہر سیالکوٹ میں ان کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے پریذیڈنٹ سعید احمد ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان ضلع جہلم کے وائس چیئرمین چوہدری فیصل آمین کوآرڈینیٹر محمد انور اور تحصیل پنڈدادنخان کے پریذیڈنٹ شیخ گوہر وقاص پراچہ بابر سلہری کا دکھ بانٹنے کے لیے شریک ہوئے۔