سلاٹر ہاؤس کے نزدیک بلدیہ دینہ نے شہر کی گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگا دیئے

دینہ: سلاٹر ہاؤس کے نزدیک بلدیہ دینہ نے شہر کی گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگا دیئے جس کی وجہ سے سلاٹر ہاؤس شدید متاثر ،مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ،وہی مکھیاں گندگی پر بیٹھ کر دوبارہ گوشت پر بیٹھنے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات ،عوام الناس کا ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر سے باہر قائم سلاٹر ہاؤس کے ارد گرد بلدیہ دینہ کی طرف سے پھینکے گئے کچر ے کے بڑے بڑے ڈھیر موجود ہیں جس میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے ،سلاٹر ہاؤس کے نزدیک گندگی کے بڑے ڈھیر کی موجودگی کی وجہ سے یہی مکھیاں سلاٹر ہاؤس میں گوشت پر بیٹھنے سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بلدیہ دینہ کی طرف سے ان کچر ے کے ڈھیروں کے شہر اور سلاٹر ہاؤس کے نزدیک ہونے کی وجہ سے عام شہری اور نزدیکی آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے ،بدبو کی وجہ سے اس کے آس پاس کھڑا ہونا مشکل ہو جاتا ہے اور اگر ہوا چلے تو اس کی بد بو پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔
عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور سلاٹر ہاؤس کے نزدیک کچر ے کو اٹھاوا کر دور پھینکا جائے ،دینہ شہر سے کچر ے کو تلف کرنے کے لیے آبادی سے دور جگہ کا تعین کیا جائے جس سے شہر کی خوبصورتی اور عوام متاثر نہ ہو ۔