جہلم
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، مقدمہ درج

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری، جہلم میں معائنے کے دوران 271 ساشے گٹکا برآمد کر لیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے سنگھوئی اڈا پر گٹکا فروخت کرنیوالوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 شخص کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ گٹکا کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے، عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔