جہلم

جہلم پولیس کا کمال، 15 روز قبل چوری ہونے والے موٹر سائیکل کی ایف آئی آر تک درج نہ کی

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس کا کمال، پندرہ روز قبل چوری ہونے والے موٹر سائیکل کی ایف آئی آر تک درج نہ کی، مالک کو تھانہ کے چکر لگوا لگوا کر پاگل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاون کے علاقے میں شہزاد نامی نوجوان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی جس کی ون فائیو پر کال کے بعد ان کو تھانہ سول لائن بلایا گیا اور درخواست دینے کا کہا۔

درخواست دینے کے بعد پولیس نے متاثرہ نوجوان کو واپس بھیج دیا اور ایف آئی آر ہی درج نہ کی جس کے بعد متعلقہ اے ایس آئی خرم نے سائل کوتھانہ کے متعدد چکر لگوائے اور کبھی فون بند کر دیا کبھی تھانہ سے غائب ہو گیا جس کے بعد سے اب پندرہ روز گزر جانے پر بھی چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیںمیری موٹر سائیکل کسی واردات میں استعمال نہ ہوجائے اس لئے فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ تھانہ محرر کا کہنا ہے کہ درخواست متعلقہ اے ایس آئی کو بھجوا دی ہے کارروائی وہی کریں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے مقدمات ہی درج نہیں کرتی جبکہ معمولی نام نہاد جرائم کے مقدمات درج کر کے کارکردگی ڈی پی او آفس سے روزانہ جاری کر دی جاتی ہے، گاڑی موٹر سائیکل چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button