برمنگھم: اسوۂ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ عشق مصطفیٰﷺ کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا برطانیہ میں آباد اوورسیز دین اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں، عشق نبیﷺ کے اظہار کیلئے میلاد النبی ﷺکانفرنس پہلی سیڑھی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر ڈاکٹر گوہر نظیر گوہر نے برطانیہ کے 10روزہ دورہ کے اختتام پر الوداعی تقریب اور مختلف محفلوں سمیت حضرت پیر شیر شاہ غازی پیر ہارون الرشیدؒکے سالانہ عرس کی تقریب جامع مسجد ہارونیہ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان جھوٹ نہیں بولتا، فراڈ نہیں کرتا اور ظلم کا متحمل نہیں ہو سکتا، میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنسز کا تسلسل نوجوانوں میں حب رسولﷺ کو بیدار کرنا ہے،برصغیر پاک و ہند میں صوفیا کرام و اولیا اللہ نے اسلام کی ترویج و اشاعت کی ذمہ داری بطریق احسن سرانجام دی نوجوان نسل کو سیرت مصطفٰی، اولیا اللہ کے افکار اور صوفیا کے کردار سے روشناس کرانا ہو گا۔
اس موقع پر خلیفہ صوفی صفدر ہارونی، خطیب اعظم محمد فرید ہارونی نے حضرت پیر ہارون الرشید کی مذہبی ،روحانی ، ملی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر راجہ جاوید اقبال، محمد زوالقرنین ،راجہ اسلم، محمد خالد، صوفی خالد، چوہدری رفیع، صوفی محمد ایوب، حاجی محمد یونس، بلال علی نقشبندی، علامہ محمد فرید ہارونی، خلیفہ صوفی عبدالخالق، فوکل پرسن وفاقی حکومت چوہدری شاہ نواز، چوہدری مرزا اختر، قاری تنویر اقبال سمیت مریدین، عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
عرس پاک کے اختتام پر کشمیر، فلسطین کی آزادی اور استحکام پاکستان و برطانیہ کیلئے دعا کی گئی۔