جہلم پولیس نے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ اور شراب سمیت دھر لیا

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ملزم اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق بیگ کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ تیمور کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button